ہم کون ہیں
سن 1985 کے اغاز سے ہی فاسٹ کیبلز پاکستان کی معروف اور سب سے قابل اعتماد برقی کیبل اور کنڈکٹر سازکمپنی کے طور پر سامنے آئی۔ فاسٹ کیبلز کی پہلی ترجیح معیار کے ساتھ ساتھ اعلی کسٹمر سروس اور صارف کی قوت خرید میں رہنا ہے ۔ معیار پر ہماری توجہ فاسٹ کیبلز کو نہ صرف پاکستان کی کیبل انڈسٹری میں سب سے زیادہ معتبر برانڈ بلکہ معروف برقی کنسلٹنٹس، انجینئرز اور آرکیٹیکٹس کاانتخاب بناتی ہے۔
لاہور میں ہمارے مینوفیکچرنگ پلانٹس جدید ٹیکنالوجی اورکوالٹی کی یقین دہانی کے نظام کے ساتھ لیس ہیں ۔ موجودہ مصنوعات کے علاوہ، ہم نے اپنے قیمتی صارفین کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لئے برقی تار اور کنڈکٹرز بھی تیار کرتے ہیں ۔ ہم نے برقی تاروں کے حوالے سے دیگرمختلف شعبوں میں مثلاعمارتوں اور انفراسٹرکچر، تیل اور گیس، مواصلاتی نظام سمیت اور بہت سے شعبہ جات میں اپنی خدمات فراہم کیں۔
کا پیغام CEO
فاسٹ کیبلز میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ گزشتہ دو دہائیوں میں فاسٹ کیبلز نے اپنی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور پلانٹ کو جدید بنانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی تاکہ اس کی وسیع اقسام کی پیداوار کو یقینی بنایا جائے۔ اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کرنا، اپنے صارفین کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا، وقت پر ترسیلات اور اعلی ترین اخلاقی معیاروں کو برقرار رکھنا ہماری اعلی اقدار ہیں۔
آج فاسٹ کیبلز انتہائی جدید ترین مشینری، جدید مینجمنٹ سسٹم اور انتہائی باصلاحیت افراد کی ٹیم پر مشتمل ہے جو ہمارے بنیادی مقصد کے حصول یعنی صارف کے سوفیصد اطمینان اور طویل عرصہ تک پُر عزم تعلق کے قیام کے لئے کام کر رہی ہے۔ میں آپ کو فاسٹ کیبلز کی خدمات حاصل کرنے اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔
میاں غلام مرتضی شوکت
CEO
فاسٹ کیبلز لمیٹڈ