ٹرینیشپ اور انٹرنشپ
فاسٹ ٹرینیشپ پروگرام
فاسٹ کیبلز نے انجنیرنگ گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے اپنی متحرک ٹیم کا حصہ بننے اور موقع فراہم کرنے کے لئے ایک ٹرینی پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ ملک میں نوجوان انجنیئرز کی مدد کے لئے ہماری مسلسل کوششوں کا حصہ ہے اورپاکستان بھر میں معروف انجیئرنگ جامعیات میں ہمار ے فاسٹ اسکالر شپ پروگرام کو مکمل کرتا ہے۔
روزگار کے اس تربیتی پرگرام سے نوجوان خواہشمند انجنیئزز کو مسابقتی مارکیٹ میں کاروباری اور کیرئیر کی ترقی کے لیئے ضروری مہارت اور علم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ شرکاء متعلقہ ٹرینی پروگرام میں حصہ لیتےہیں جس کے بعد ان کو مقرر کردہ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ اعلی کارکردگی کے حامل شرکاء مستقل ملازمین کے طور پر فاسٹ کیبلز کیساتھ کام جاری رکھنے کا موقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اہلیت کا معیار
(انجینئرنگ گریجویٹ (الیکٹریکل
(ٹیکنالوجی گریجویٹ (بی ٹیک- الیکٹریکل
(ایسوسی ایٹ انجینئر نگ ڈپلومہ (ڈی اے ای-الیکٹریکل
فاسٹ انٹرنشپ پروگرام

فاسٹ انٹرنشپ پروگرام طالب علموں کوکام کرنے کی تربیت فراہم کرنے کے لیئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تاکہ وہ اپنے تجربے کو دفتر ی کاموں مثلاء پروڈکشن ، کوالٹی کنٹرول، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، اکاؤنٹس اور فنانس، ہیومن ر یسورس، مارکیٹنگ، کسٹمرریلیشن وغیرہ میں استعمال کریں۔
سالانہ انٹرنشپ پروگرام
اس پروگرام کے تحت طلبہ سال بھر چار سے آٹھ ہفتوں کی انٹرنشپ کر سکتے ہیں جو طالبعلموں کو مقرر کردہ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کا عملی تجربہ فراہم کرتی ہے۔
موسم گرما ینگ لیڈرشپ انٹرنشپ پروگرام
ینگ لیڈرشپ انٹرنشپ پروگرام موسم گرما میں طلباء کو تعطیلات کے دوران آٹھ ہفتوں کی عملی تربیت پر مشتمل ہے۔ اس پروگرام میں طلباء کو مقرر کردہ ڈیپارٹمنٹ میں مخصوص منصوبے پر کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے جو نہ صرف انہیں دفتری بلکے تککنیقی کام کا تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔
برائے مہربانی اپنا سی وی بمعہ مارک شیٹ ہیومن ریسورس ڈیپاٹمنٹ کو بھیجیں۔